ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں 980قیدیوں کی ویکسی نیشن مکمل

ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں 980قیدیوں کی ویکسی نیشن مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(اے پی پی)ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان نوید اختر نے کہا ہے کہ جیل میں موجود 980قیدیوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے۔محکمہ صحت کے تعاون سے ویکسی نیشن کاعمل تین مراحل میں مکمل کیاگیا۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے نوید اختر نے کہاکہ موثر حکمت عملی اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی وجہ سے جیل میں کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔اس حوالے سے ہمیں محکمہ صحت ملتان کا بھی خصوصی تعاون (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
حاصل رہا ہے جنہوں نے جیل کے اندر کیمپ لگا کرتین مراحل میں قیدیوں کی ویکسی نیشن کا عمل دس دن کے اندر مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں اس وقت 980سے زیادہ قیدی موجودہیں جبکہ ان کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پرردوبدل ہوتارہتا ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں نئے آنیوالے قیدیوں کی پہلے ویکسی نیشن کروائی جاتی ہے پھرانہیں مختلف بیرکوں میں منتقل کردیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں روزانہ کی بنیاد پر تمام بیرکس کامعائنہ کیا جاتا ہے تاکہ حکومت کی جانب سے قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات میں کمی واقع نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ جیل میں صفائی اور کھانے کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجارہاہے۔
ویکسی نیشنل مکمل