ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں: سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ 

 ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں: سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں۔ ان کی فلاح وبہبود کے لیئے مزید کام کرتے رہے گے۔ ملازمین ادارے کی تعمیروترقی میں بھر پور کردار ادا کریں اور ذمہ داریا(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 ایمانداری اور محنت ولگن سے سر انجام دیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ہاؤسنگ ملازمین کو اعزازیا دینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال، سیکشن آفیسر ملک محمد اقبال،غلام مصطفی جمال فرید اور آکاؤنٹ آفیسر کریم نواز بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ ادارے کو منظم کرنے میں ملازمین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب مکمل فعال ہو چکاہے۔ جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔نئے مالی سال میں نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال سے جاری پروجیکٹس پر بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ملازمین نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ کا شکریہ ادا کیا۔ اور ادارے کی تعمیر وترقی کے لیئے دُعا کی۔