محکمہ اوقاف، 1800سے زائد ایکٹراراضی پر بااثر شخصیات کا قبضہ: آپریشن فلاپ 

محکمہ اوقاف، 1800سے زائد ایکٹراراضی پر بااثر شخصیات کا قبضہ: آپریشن فلاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (رانا عرفان الاسلام سے)جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں محکمہ اوقاف کی 18سوسے زائد ایکڑ اراضی پر باثر شخصیات نے قبضہ کررکھا ہے جبکہ محکمہ اوقاف اراضی واگزار کرانے میں ناکام رہاہے بتا یاجاتا ہے محکمہ اوقاف ملتان زون کی 25ایکڑ 3 کنال اور بارہ مرلہ زرعی اراضی پردو افراد کا قبضہ ہے جبکہ 38کمرشل املاک اور 12 سو 58گھروں پر 12سو 96افراد قابض ہیں ڈیرہ غازی خان میں (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
149ایکڑتین کنال 15مرلہ زرعی اراضی پر330افراد جبکہ 11سو 76کمرشل املاک اور 13 سو 91گھروں پر 25سو 67افراد قابض ہیں بہاولپور میں 16سو 3ایکڑ 4کنال 3 مرلہ زرعی اراضی پر254قابضین، جبکہ 74کمرشل جائیدادوں اور 948 گھروں پر ایک ہزار بائیس افراد قابض ہیں اس کے علاوہ صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کی 8ہزار ایکڑ زرعی اراضی، چار ہزار سے زائد گھروں اور 2ہزار سے زائد کمرشل املاک پرم حکمہ کے کرپٹ عناصر کی ساز باز سے 8 ہزار سے زائد افراد سالہا سال سے قابض ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ زون میں 48 ایکڑ دو کنال دو مرلہ زرعی اراضی پر 75قابض، جبکہ 86کمرشل جائیدادوں اور ایک گھر پر 87افراد کا قبضہ ہے، راولپنڈی زون میں 60ایکڑ آٹھ مرلہ زرعی اراضی پر34قبضے، جبکہ 129کمرشل جائیدادوں اور 6 گھروں پر 135افراد قابض ہیں ان پراپرٹیز کا قبضہ واگزار کروانے کے لئے محکمہ اوقاف کی جانب سے کئی بار وارننگ اور فائنل نوٹس جاری کئے گئے لیکن سیاسی اور با ثر افرادکی مداخلت پر ان کے خلا ف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ ہو سکی ہے۔
نظر انداز