عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج5ویں برسی، تقریبات کا شیڈول فائنل

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج5ویں برسی، تقریبات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خانیوال،کوٹ دو (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ان(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے تھے،تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیاتھا،عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا  تھا،1997ء میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے،عبدالستارایدھی8جولائی2016ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے
شیڈول فائنل