ملتان، ٹیلی کمیونی کیشن کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

ملتان، ٹیلی کمیونی کیشن کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقا ئع  نگار) تھانہ چہلیک کے علاقے ٹیلی کمیونیکیشن کی دوکان میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کا سامال جل کر راکھ بن گیا،ریسکیو1122فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاگیا۔(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اڈا کے قریب نجی سنٹر میں عباس علی کی ڈیٹا ٹیلی کمیونیکیشن کی دوکان پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان میں موجود اے سی،کمپیوٹرودیگر کمیونیکیشن سامان جلاکر خاکستر کردیاگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122کے فائرفائٹر کے جوانوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاگیا،متاثرہ دوکاندار عباس علی کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونماہوئی جس کی وجہ سے دوکان میں موجود سامان مالیت چار سے پانچ لاکھ کا جل گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔
جل کر راکھ