بہاولپور، گراں فروشوں کیخلاف آپریشن  بھاری جرمانے،11افراد گرفتار

بہاولپور، گراں فروشوں کیخلاف آپریشن  بھاری جرمانے،11افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
  بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لیے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
 فعال ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم جولائی سے7جولائی تکک ضلع بھر میں 445دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز پر جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے۔ اس دوران 179مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر358000/-روپے جرمانہ عائد کیا۔ 4افرادکے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی اور11افراد کو گرفتار کیاگیا۔
گرفتار