بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا اور پیپرز 8 اگست تک جاری رہیں گے۔رواں سال اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔  فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس، جنرل سائنس، ریاضی، ایڈوانسڈ اسلامک سٹڈیز، پنجابی، ایلیمنٹس آف ہوم اکنامکس کے پرچوں کا امتحان دو گروپوں میں ہوگا۔ باقی تمام مضامین میں تمام امیدوار بیک وقت امتحان ڈیٹ شیٹ کے مطابق دیں گے۔