6ماہ کے اندر واسا کاریونیوسسٹم آن لائن ہوجائیگا،شیخ امتیاز

6ماہ کے اندر واسا کاریونیوسسٹم آن لائن ہوجائیگا،شیخ امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت ریونیو سسٹم اپ گریڈیشن بارے اجلاس میں ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) محمد تنویر، ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود اورہائر ہونے والی کمپنی اوراٹیک کے وفد نے شرکت۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ملک احسن حیات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حذیفہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسیب احمد، پروگرامر واسا محمد صدیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر (جی آئی ایس) بلال شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے اندر ریونیو کا سسٹم آن لائن ہو جائے گا اور بلوں کی تقسیم بھی جی آئی ایس سسٹم کے ذریعے ہوگی اس طرح بینک میں جمع ہوتے ہی واسا کے سسٹم میں بھی بل جمع ہونے کا پتہ چل سکے گا۔
 وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم بہت بوسیدہ اور پرانا ہو چکا ہے اور گذشتہ حکومت نے پانی کی چوری کو جاری رکھنے کیلئے بلنگ سسٹم کو اپ گریڈ نہیں ہونے دیا۔نئے ریونیو سسٹم میں عوام کیلئے آسانی ہوگی اور جمع شدہ بل کا بار بار لگنے کی شکایت بھی ختم ہو جائیگی۔