سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کی نیب میں پیشی

  سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کی نیب میں پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب بیوروکریسی کے سینئر افسر بیرسٹر نبیل اعوان نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کو اثاثہ جات کیس میں گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا۔نبیل اعوان نے نیب حکام کو 6 کی بجائے 7 جولائی کو پیش ہونے کی درخواست کی تھی نیب نے بیرسٹر نبیل اعوان کے اثاثوں کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ شروع کررکھا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ نیب لاہور نے فیصل آباد سمیت صوبہ کے مختلف حصوں میں موجود پراپرٹی کا اوریجنل ریکارڈ ڈی سیز اور ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے طلب کررکھا ہے،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان سے اثاثوں کی تمام اوریجنل دستاویزات بھی مانگی گئی تھیں۔