(ن)لیگ،پی پی کو شکست کے ڈر سے کشمیر کی یاد ستانے لگی،امانت علی

(ن)لیگ،پی پی کو شکست کے ڈر سے کشمیر کی یاد ستانے لگی،امانت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک نصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست دیکھ کر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اب کشمیریوں کی یادستانے لگی، وزیراعظم عمران خان کمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں، پی ٹی آئی آزا د کشمیر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت دوغلی اور منافقانہ سیاست کررہی ہے۔

، بلاول زرداری کشمیر الیکشن کمپئین میں پتلی تماشے کررہے ہیں، صرف دونوں جماعتوں نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی، جی بی الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ہوگی۔