وزیر اعظم کا جراتمند موقف خطے کے امن کی ضمانت ہے،زمان نصیب

  وزیر اعظم کا جراتمند موقف خطے کے امن کی ضمانت ہے،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت تاجر رہنماؤں کے خصوصی اجلاس  میں صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب نے حالیہ ملکی و بین الاقومی  خارجی حالات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو خطے کی معاشی بالادستی میں اہم سنگ میل کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کا نکلنا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ملکی سرزمین کو افغانستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے جرات مندانہ اقدام نے نئے معاشی بلاک کی بنیاد رکھ دی ہے۔ امریکہ کی پراکسی وار کے بعد معاشی اور اقتصادی حالات بری طرح متاثر ہیں چائنہ میں کاروباری معاشی استحکام اور بلند ترین  اڑان نئے سپر پاور کی آمد کا اعلان کررہی ہیں۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صد نے افغان عمل کو پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔

 یتے ہوئے مزید کہا کہ خطے کے دنیا میں مضبوط معیشت بننے کے آثار اور اسباب مکمل ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں سی پیک اور گوادر پورٹ کی تکمیل اور عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ملکی مستقبل روشن اور خوشحال بنائے گی۔ انشااللہ پاکستان کے دنیا میں معاشی خودمختاری اور خوشحال مملکت کے خواب کی تعبیر نوشتہ  دیوار پر نظر آرہی ہے۔ قوم کے روشن مستقبل اور ملکی و معاشی بحرانوں کو شکست دینے کیلئے حکومت مقامی بزنس سیکٹر کے ساتھ رابطوں مشاورت اور متفقہ معاشی پالیسیوں کی روایت کو تقویت دے۔  اجلاس میں تاجر رہنماوں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصر بٹ، شیخ عارف، چاچو امجد سیون اپ اور اشفاق عرف شاقی، ملک اکرام کلو نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل اور آنے والے دنوں کے خوشحال اور مستحکم معیشت کی منظر کشی کی تعبیر اور حقیقت بننے کیلئے اپنی نیک تمناوں اور دعائیہ جذبات کا اظہار کیا۔