تبدیلی سرکار نے مہنگائی  سو فیصدبڑھا دی،محمد اشرف

  تبدیلی سرکار نے مہنگائی  سو فیصدبڑھا دی،محمد اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی وجہ سے اب تک مہنگائی میں سو فیصد تک اضافہ ہوا جہاں حکومت نے ایک طرف قرضوں پر قرضے لیے تو دوسری جانب اداروں کو کمزور بھی کیا عوام کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے سخت نالاں اور موجودہ سسٹم سے نجات چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت نے پاکستان کو گزشتہ 73 سالہ ترقی کے دور سے پیچھے دھکیل دیا ہے ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی اسلامی جمہوری ریاست بنائیں گے اوربانیان پاکستان کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار جمہوریت کے لیے شفاف انتخابات ہونا بنیادی شرط ہے اس لیئے آنے والے الیکشن کو صاف اورشفاف بنانا ہو گا اورجس کے باکس سے عوام کے ووٹ نکلیں اسی کی جیت کے اعلان کو یقینی بنانا ہو گا اور دھونس دھاندلی کے سسٹم کو ختم کرنا ہو گا ایسا کرنے سے ہی عوام کا الیکشن کے نظام پر اعتماد بحال ہو گا۔