بورے والا: قتل مقدمہ، مجرم کو 25سال قید، 3لاکھ جرمانے کی سزا ء: 4ملزم بری 

بورے والا: قتل مقدمہ، مجرم کو 25سال قید، 3لاکھ جرمانے کی سزا ء: 4ملزم بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالہ(تحصیل رپورٹر، کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ محمد یونس عزیز نے تھانہ سٹی کے مشہور مقدمہ میں ملوث مجرم راشد ولد عاشق پر جرم ثابت ہونے پر 25سال قید3لاکھ روپے لواحقین کو ادا کرنے کا حکم عدم دیت پر مزید 6ماہ قید کی سزاسنائی  تفصیل کے مطابق   تھانہ سٹی کی حدودچک نمبر 435/EBپیر پٹھان ہوٹل پر کام کرنے والے ملازم شاہد حسین کی بیوی شگفتہ سے ملزم راشد ولد عاشق(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
 نے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے جس پر ملزم راشد ولد عاشق نے مقتول کے دوست یاسر اقبال ولد غلام محمد بھٹی سکنہ چک نمبر 503/EBجس کو اپنے ساتھ شامل کر کے راستہ کی رکاوٹ ختم کرنے کیلئے مورخہ 22-05-2017کو شاہد حسین کوقتل کر دیا تھا جس پر تھانہ سٹی بوریوالہ نے ناصر نذیر ولد نذیر احمد نے مدعیت میں مقدمہ نمبر219/17بجرم 302-Bدرج کیا جس پر استغاثہ ثابت ہونے پر عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ محمد یونس عزیز نے ملزم راشد ولدعاشق کو سزا سناتے ہو ئے 25سال قید اور 3لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم سنائے عدم دیت ادا کرنے پر مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنے کا حکم صادر فرمایااور دیگر ملزمان یاسر اقبال ولد غلام محمد،سجاد احمد ولد منیر احمد،اکاش ولد شفقت،شگفتہ بیوہ شاہد حسین کو عدم ثبوت بری کر دیا ہے۔
مزید قید