زکریا یونیورسٹی، سکالر شپ سکیم  کے تحت طالبات میں چیک تقسیم

زکریا یونیورسٹی، سکالر شپ سکیم  کے تحت طالبات میں چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں برٹش کونسل سکاوٹش سکالر شپ سکیم کے تحت طالبات میں چیک تقسیم کئے گے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد کی گئی جس کی صدارت وائس (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔ اس موقع پر انچارج سکالر شپ سیل و ڈین ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈاکٹرعنبرین نے سکیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ خوش نصیب طلبہ ہیں جنہیں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مالی مدد حاصل ہو رہی ہے اور اسی بنا پر طلبا و طالبات بھر پور محنت کریں اور والدین و اساتذہ کے ساتھ ساتھ  مادر علمی کا نام بھی روشن کریں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ماسٹر اور بی ایس لیول کی طالبات میں ایک  ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔علاوہ ازیں پیف ماسٹر لیول سکالر شپ کی میٹنگ وا ئس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان، ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر راشدہ عتیق،ڈاختر سہیل ارشد، ڈاکٹر امان اللہ، رجسٹرار صہیب راشد خان،ٹریثر رصفدر عباس، انتخاب عالم و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چالیس سے زائد ماسٹر لیول کے طلبا و طالبات کو ایک لاکھ روپے سے زائد سکالر شپ دینے کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔
چیک تقسیم