پٹواریوں کی بھرتی، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین بددل ہونے لگے

  پٹواریوں کی بھرتی، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین بددل ہونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائند ے سے)پنجاب میں پٹواریوں کی بھرتی، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین بد دل ہونے لگے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے اپنا استعفیٰ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دیا۔ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پتوکی عاشی کا کہنا ہے کہ موضع جات کی پٹواریوں کو تقسیم سے پٹواری نئے نظام کا دعویٰ کر رہے ہیں۔دیہی مرکز مال میں ایک بھی سسٹم کمپیوٹرائز نہیں، سکول میں بطور سویپر کام کر کے فیس ادا کی اور پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی مقابلے کا امتحان پاس کر کے اے ڈی ایل آر بھرتی ہوئی، مگر سسٹم سے مایوسی ہوئی۔

 پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ملازمین کو عزت نہیں دی جاتی۔