کرپٹ مافیا کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا،اعجاز چوہدری

کرپٹ مافیا کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ کی ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر اور پارٹی رہنماء ندیم ہارون کے ہمراہ کنگن پور آمد،صوبائی وزیر کرنل (ر)ہاشم ڈوگر کی جانب بھرپور استقبال کیا گیا، کنگن پور میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ کرپٹ مافیا کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔

، بھگوڑا نوازشریف لندن میں چھپا بیٹھا ہے، شہبازشریف بھڑکیں مارکر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، بلاول زرداری مسلسل جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں، کرپٹ اور بددیانت ٹولے کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جس جرات اور بہادری سے پاکستان کا موقف پوری دنیا کے سامنے رکھا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی کی حکومت سال کے آخر تک پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت مہیا کردے گی، غریب عوام کو حکومت براہ راست سبسڈی فراہم کرے گی، کامیاب نوجوان، کسان اور احساس پروگرام کے تحت عوا م کو مدد فراہم کی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن ناکام جلسے جلوس کرنے کا ڈرامہ رچا رہی ہیں لیکن باشعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، گوادر پورٹ کے شاہکارمنصوبے میں سرمایہ کار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ سہولیات فراہم کی ہیں، ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے سے ملکی معیشت میں مزید بہتری اور خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، آزادکشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے، کشمیری عوام تحریک انصاف کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اد ا کریں گے، کرپٹ اپوزیشن اپنا اور قوم کا وقت ضائع کرنا چھوڑ دیں۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں اراکین قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان، ڈاکٹر سیمی بخاری، ایل اے 34 جموں ون سے پارٹی امیدوار ریاض احمدگجر، صوبائی وزیراعجازعالم آکسٹین،ایم پی اے اشرف رند، گجرات کے صدر و ایم پی اے سلیم سرور جوڑا، جنرل سیکرٹری مبین حیات،صدر شیخوپورہ کنور عمران سعید، صدر لیبرونگ سنٹرل پنجاب راشد منیر، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، پروفیسر محمود غزنوی، رانا لال بادشاہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے وفود کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پارٹی امور سمیت آزاد کشمیر میں ہونے انتخابات کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔