اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی،نئے بجلی گھرتعمیرکرائے جائیں،خورشید احمد

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی،نئے بجلی گھرتعمیرکرائے جائیں،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(خبر نگار) محکمہ بجلی کے ہزاروں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام لائن اورگرڈ سٹاف کو کام پر حادثات سے روکنے اور اْنہیں محفوظ حالات کار مہیا کرانے کے لئے ملک بھر میں " سیفٹی ڈے "منایا گیا- ملک کے مختلف شہروں بمعہ بختیار لیبرہال لاہور میں ایک بڑی سیفٹی کانفرنس منعقد ہوئی اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد نے مطالبہ کیا کارکنوں کی سیفٹی کے لئے ہر ممکن اقدام، لائن سٹاف کی شدید کمی دور کی جائے کانفرنس میں رانا عبدالشکور، حاجی محمدیونس، اْسامہ طارق، ملک ظہور احمد، لیاقت علی، مقصود احمد، نوشیر خان  ودیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا  اس موقع پر وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیاکہ ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں عیدالضحٰی کے موقع پر کمی کراتے ہوئے نئے ہائیڈل بجلی گھر تعمیر کرائے جائیں اور ملازمین کو سہولتیں دی جائیں۔