عثمان بزدار صرف تونسہ کو ہی جنوبی پنجاب سمجھتے ہیں،عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار صرف تونسہ کو ہی جنوبی پنجاب سمجھتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاہر ماہ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے سرائیکیوں کو اپنا پروٹوکول اور ٹھاٹھ بھاٹ دیکھانے جاتے ہیں۔ تین سالوں سے عثمان بزدار سرائیکیوں کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز مختص کررہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے باسیوں کو نہ صوبہ ملا اور نہ اربوں کے فنڈز لگے نظر آئے۔عثمان بزدار نے صرف تونسہ کو ہی جنوبی پنجاب قراردے دیا ہے۔جنوبی کے 14اضلاع کے فنڈز صرف تونسہ میں لگ رہے ہیں۔عثمان بزدار نے کل خود اعتراف کیا شہبازشریف 4ہزار زیر تکمیل منصوبوں چھوڑ کر گئے،لیکن اپنا کوئی منصوبہ نہیں بتا سکے۔

عثمان بزدار پانچ سال بھی شہباز شریف کے منصوبوں کے افتتاح کرتے رہے تو یہ منصوبے ختم نہیں ہونگے۔عثمان بزدار نے ایک بار پھر ڈی جی خان کے عوام سے جھوٹے وعدے اور اعلانات کیے۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے والے آج کاغذی منصوبوں تک محدود ہوگئے ہیں۔بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔