افغانستان میں امن اور مکمل جنگ بندی انتہائی ضروری ہے،شہزاد چوہان

افغانستان میں امن اور مکمل جنگ بندی انتہائی ضروری ہے،شہزاد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی معاشرتی استحکام اور سازگار حالات کیلئے افغانستان میں امن اور مکمل جنگ بندی انتہائی ضروری ہے۔ خطے میں پسماندگی محرومی معاشی بدحالی کا مضبوط حل نئے معاشی بلاک کی تشکیل ہے۔ جدید دنیا کی صنعت و تجارت میں مشرق وسطی کے ترقی کی دوڑ میں سست روی سے نکلنے کیلئے افغان قوم کو بہتر حالات زندگی مہیا کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں زرعی صنعتی طبی ٹیکنالوجی آلات ضروریات زندگی کی ٹریڈنگ میں خطے کے حالات ہر دن کے ساتھ بہتری کی طرف آئیں گے۔

 افغان امن عمل میں پاکستان کا بہترین کردار پائیدار امن کی ضمانت ثابت ہوگا۔ حکومتی و عسکری حکام کی سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر افغانستان کے سماجی اور انسانی المیے کے حل کیلئے عملی کاوشوں کو خطے کی بہترین کامیابیوں میں شمار کیا جائے گا۔ پاکستان میں حالات زندگی اور عام آدمی کے رہن سہن میں بہتری اور خوشحالی کے دن قریب ہیں۔ خطے میں کامیاب تجارتی اقتصادی سرگرمیوں کا جال دنیا میں پاکستان کا بہترین معاشی مملکت بنانے کا موجب ثابت ہوگا۔