بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی کو روکنا ہو گا،عارف مشتاق

بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی کو روکنا ہو گا،عارف مشتاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف شالامارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی کو نہ روکا تو دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف  ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

، پاکستان ان ثبوتوں کو عالمی سطح پر لے کر جائے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے، عالمی برادری ہوش کے ناخن لے اور بھارت کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے، بھارت میں متعدد مرتبہ یورینیم پکڑا جا چکا ہے جس پر عالمی برادری نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، عالمی برادری کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں مگر عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،۔