25فیصد سپیشل الاؤنس کو مسترد کرتے ہیں، حاجی ارشاد

 25فیصد سپیشل الاؤنس کو مسترد کرتے ہیں، حاجی ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے 25فیصد سپیشل الاؤنس کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر اور صوبائی صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چودھری نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ حقیقت میں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی واضع ہدایات اور وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بالکل برعکس ہے۔ 25فیصد سپیشل الاؤنس کے بجائے وفاق کی طرح ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کیا جائے اور اس کا اطلاق ابتدائی سٹیج کے بجائے رننگ پر اور یکم جون کی بجائے یکم  مارچ سے کیا جائے۔ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پرعملدرآمد نہ کیا گیا تو عیدالاضحی کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔ ہر ضلع، تحصیل سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔