دین حق کی سربلندی کیلئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، شاکر خان مزاری

دین حق کی سربلندی کیلئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، شاکر خان مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  محسن وال(نمائندہ پاکستان)تحریک منہاج القرآن کا ایجنڈہ دینِ حق کی سر بلندی ہے،ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
سردار شاکر خا ن مزاری مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن نے تحریک منہاج القرآن ضلع خانیوال بی کے عہدیداران کی تنظیم نو کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ دین حق کی سر بلندی کیلئے مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،نبیء آخرالزماں ؐ نے دین کی سر بلندی کیلئے سب سے زیادہ مشکلات اٹھائیں،انھوں نے کہاکہ دین کی سر بلندی صرف عبادات تک محدود نہیں،اس کیلئے مظلوموں کا ساتھ دینا ہو گا،چور کو چور کہنا ہو گا،سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہو گا،انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اللہ کی مدد ونصرت سے اس ملک میں مصطفوی انقلاب آئے گا،اجلاس میں تحریک منہاج القرآن خانیوال بی کے عہداداران کا چناؤہوا جس میں متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خانیوال (بی) چوہدری عبدالستار، صدر چوہدری محمد عارف شہزاد،ناظم عابد اصغر سیال،ناظم مالیات عبدالخالق طاہر منتخب ہوئے،اجلاس میں جاوید اشرف وڑائچ ڈویژنل نائب ناظم تحریک منہاج القر آن،سٹی صدر نعمت اللہ انصاری،جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان چوہدری عبدالوکیل طور،علامہ سرفراز صابری،قاری اجمل شہزاد،حافظ محمدیعقوب،شاہ احمدرضا،عرفان احمدجنجوعہ،عمران مجید،مہرعثمان تھراج،ڈاکٹرندیم غوری،حنیف مغل،ماسٹرریاض ودیگر شرکاء موجود تھے۔
شاکر خان مزاری