مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے، تاجروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے، تاجروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار، نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موٹرسائیکلز،موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے بستی دائرہ محمدامیث (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی7ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر کے علاقے سخی سلطان کالونی ممتاز علی سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی33ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک محمد کامران سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی10ہزار و موبائل لے گئے،اسی تھانہ کی حدودکیکر والا محمد وقاص سے تین ڈاکو نے موٹرسائیکل و دوموبائلز چھین لئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ڈبلیوبلاک وسیم ناصر دوڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے بہادر پور رضوان،توقیر سے دوڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر 9تولہ طلائی زیور،نقدی40ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے مظفرگڑھ روڑ بازمحمد کا موبائل مالیت20ہزار،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد آصف کا موبائل مالیت15ہزار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے امجد علی کے گھر سے تین بکرے مالیت60ہزار چوری ہوگئے۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کاروائی۔پولیس تھانہ  شاہ شمس نے کاروائی کرتے ہوئے  چوری اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔جن سے دوران تفتیش  لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں  اسلم عرف کڑاکا (سرغنہ)، محمد آصف اور عبدالمجید کے نام شامل ہیں۔جن  سے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کی گئی۔برامدگی  میں 50 ہزار روپے نقدی اور 06 موٹر سائیکل شامل ہیں۔پولیس نے مذکورہ  ملزمان سے موٹر سائیکل چوری و دیگر 06 سنگین مقدمات ٹریس کیئے۔جبکہ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں  تھانہ صدر کے علاقے میں واقع   افضل سٹی میں زرعی ادویات  کی دکان میں چوری کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔جس می دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم چورتالا توڑ کر دکان کے اندر داخل ہوا۔ ٹارچ کی مدد سے لاکر کو کٹر سے توڑتا ہے۔ گلے کا رومال چور نے میز پر رکھ کر رقم اس میں ڈالی۔دکان مالک نے کہا ہے کہ نامعلوم چور نے دکان سے  5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چرا لی ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات دو روز قبل ہوئی ہے۔ نامعلوم چور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گاملتان () سٹی کالج کے طلب علموں کو فئیر ویل پر جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر طلب علم ابرہیم کو آتش بازی سامان کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ  سٹی کالج کے طالب علموں نے روڈ کو بلاک کیا اور آتش بازی کر رہے تھے۔ موٹر سائیکلوں کو خطرناک طریقے سے چلا رہے تھے۔جس سے جان کو خطرہ لاحق تھا۔لہذا پولیس نے طلبا کے ہجوم کو منتشر کیا۔اور ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے انجمن تاجران دہلی گیٹ کے تاجروں کا تھانہ دہلی گیٹ پولیس اور ایس ایچ او کے خلاف آئے روز چوری، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت انجمن تاجران دہلی گیٹ کے صدر وہاج قریشی نے کی اس موقع پر وہاج قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز عامر قریشی پولٹری شاپ پر رات تین بجے چوری ہوئی جس میں چور تجوری توڑ کر 70ہزار روپے لے گئے جس پر 15پر کال کی گئی لیکن دو گھنٹے کے بعد پولیس پہنچی انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی مذکورہ علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن مقامی پولیس کاغذی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ علاقہ ایس ایچ او کا فی الفور تبادلہ کرکے ایماندار ایس ایچ او تعنات کیاجائے اور مذکورہ چوری کا مقدمہ درج کرکے چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر وہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔  ملتان۔انجمن تاجران دہلی گیٹ کے تاجروں کا تھانہ دہلی گیٹ کے تاجر عامر قریشی پولٹری شاپ پرہونے والی چوری کے خلاف صدر وہاج قریشی کی قیادت میں تھانہ دہلی گیٹ پولیس اور ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر ر ہے ہیں،دوسری جانب دوکان مالک واقع کی تفصیل بتا رہا ہے۔
وارداتیں