پاکستان چائنہ کی دوستی اپنی مثال آپ ہے،گل محمد مرزا

پاکستان چائنہ کی دوستی اپنی مثال آپ ہے،گل محمد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تاجر رہنما حاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، پیٹرن انچیف جاسم ڈار، چیف آرگنائزر شیخ شبیر، ناصر علی، غلام ربانی خان، سراج خان، خواجہ راحت اور ارشد جہاں بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات میں وزیراعظم عمران خان، حزب اقتدار کی حلیف سیاسی جماعتوں اور حزب اختلاف کے قائدین کا چینی قیادت کے ساتھ مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس ویڈیو لنک پر اظہار یکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام پاکستان اور چائنہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط رشتوں کا عکاس ہے۔ پاکستان کی سیاسی حکومتی اپوزیشن جماعتوں نے چینی قوم کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں تابناک کامیابیوں پر اظہار مسرت کرکے اچھاپیغام دیا۔