مال گاڑی کو حادثہ، معاملہ چھپانے پر ڈپٹی چیف کنٹرولر،گارڈ معطل

مال گاڑی کو حادثہ، معاملہ چھپانے پر ڈپٹی چیف کنٹرولر،گارڈ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (سٹی رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نویدمبشرچوہدری (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
نے مال گاڑی کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے معاملہ کو چھپانے کے معاملہ میں ڈپٹی چیف کنٹرولر اور مال گاڑی کے گارڈ کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ذرائع کے مطابق 2جولائی کو کراچی کے لئے جانے والی مال بردار ٹرین سی ٹی آر جب بہالپور سے سمہ سٹہ کے لئے روانہ ہوئی تو سمہ سٹہ پہنچنے سے پہلے ہی وہ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی حادثہ کو نہ تو ڈی ایس ملتان کے علم میں لایا گیا تھا اور نہ ہی کسی دوسرے آفیسر کو آگاہ کیا گیا معاملہ لاعلم ہونے پر ڈی ایس ریلوے نوید مبشرنویدچوہدری نے ڈپٹی چیف کنٹرولر محمد یاسر اور مال گاڑی کے گارڈ کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
معطل