قیمتی پتھروں، زیورات، معدنیات کے شعبے کو برآمدی صنعت بنائینگے، عید سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہ دیدی جائے: وزیراعظم 

  قیمتی پتھروں، زیورات، معدنیات کے شعبے کو برآمدی صنعت بنائینگے، عید سے قبل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کیلئے متحرک ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16جولائی تک جاری ہوجائیں گی۔ دوسری طرف عمران خان کی زیرِ صدارت جیمز، جیولری اور منرلز ٹاسک فورس کا ا جلاس،وزیراعظم کو ٹاسک فورس کی جیمز، جیولری اور منرلز شعبے کی تشکیل نو اور مجوزہ منرل سٹی پر سفارشات پیش کی گئیں،اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کے حوالے سے 5ارب ڈالر سالانہ کی صلاحیت موجود ہے جسکے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر مثبت اثرات اور لاکھوں نوکریاں پیدا ہونگی،پاکستان میں اس وقت 99قسم کے قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں اور اس شعبے میں پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا میں آٹھواں بڑا ملک ہے۔مزید یہ کہ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 200 ٹن سونے کی کھپت ہے،اس شعبے سے متعلق موثر قانون سازی اور بہتر انتظام سے اسے ایک بڑی برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جائے گا. اجلاس کو بتایا گیا کہ جیمز اور جیولری کو صنعت کا درجہ دیا جا چکا ہے اور ٹاسک فورس کے لائحہ عمل کے مطابق اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا. برآمدات کو بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ پروموشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی جسکے لئے پاکستانی سفارتخانوں سے بھی مدد لی جائے گی. اسکے علاوہ جیمز اینڈ جیولری سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو وسائل کو ایک جگہ اکٹھا کرنے، شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کو مراعات فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا. ابتدائی طور پر موجودہ وسائل کو بروئے کار لا کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اپنایا جائے گا. مزید پاکستان بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے شعبے سے متعلق سرٹیفیکیشنز بھی حاصل کرے گا. اس میں نہ صرف قیمتی پتھروں بلکہ قیمتی دھاتوں کے سٹینڈرڈز نہ صرف وضح کیے جائیں گے، بلکہ موجودہ معیار کو بین الاقوامی سطح پر رائج معیار پر لایا جائے گا۔قبل ازیں عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کورونا سے مثر انداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -