پشاور،لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

پشاور،لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارکی غائبانہ نماز جنازہ پشاور میں اْن کے آبائی گھر میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ قصہ خوانی کے علاقے محلہ خداداد میں واقع ان کے آبائی گھر میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ان کے مدا حو ں اور شہریوں نے شرکت کی۔ 98 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روزالصبح انتقال کرگئے تھے۔
غائبانہ نماز جنازہ

مزید :

صفحہ اول -