2افراد قتل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 10جاں بحق 

2افراد قتل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 10جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، بوریوالا، روجھان، خانیوال، وہاڑی، میاں چنوں، چوک سرور شہید، رحیم یارخان، مخدوم رشید(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ مخدوم رشید کے علاقے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
ٹریفک حادثہ،دوافراد جاں بحق ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق بورے والاکے رہائشی 35سالہ عادل،38سالہ افضال اپنی موٹرسائیکل نمبری BRK/970پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ مخدوم رشید وہاڑی روڑپر سامنے سے آنے والی کرین نمبری 3632/JS کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی جا ملے جبکہ کرین ڈرائیور جائے وقوعہ سے کرین چھوڑ کر فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین قبضے میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ شاہ رکن عالم کالونی کے علاقہ شریف پورہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے نوجوان کو قتل کردیا سیاسی پشت پناہی پر ملزمان کو جیل میں پروٹوکول دیا جارہا ہے ملزمان جمیل عرف بھولا، حامد عرف ڈاڈا اور بلاول نے توفیق لیاقت کو پرانی دشمنی پر قتل کردیا تھا ملزم جمیل عرف بھولا کا ایک بھائی  ایڈووکیٹ اور  پولیس والا ہے۔کو ملزم و دیگر  کو مقدمہ میں سے  بری کرانا چاہتے ہیں اس لئے وہ مدعیوں کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اس موقع پر لیاقت علی،نفیس لیاقت،توصیف لیاقت،شوکت علی،اقبال منیر،امجد علی اور آصف علی واہل علا قہ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی عثمان بزدار،آرپی او،سی پی او ملتان،ڈی سی اوسے مطالبہ کرتے ہیں کہ قتل کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کی مداخلت بند کرائی جائے اگر ملزمان باز نہ آئے تو وزیراعلی پنجاب ہاوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گااور دھرنہ دیا جائے گا تھانہ چہلیک کے علاقے میں واقع امیر آباد میں زیر تعمیر مکان میں کام کرنے والا 25سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق امیر آباد پارک کے قریب زیر تعمیرمکان میں مزدوری کرنے والا مزدور ملازم حسین لینٹر پر پانی لگارہاتھا کہ اسی دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگااور موقع پر ہی دم توڑ گیا،واقع کی اطلاع پر گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ہوٹل مالک کی غفلت سے محنت مزدوری کرنیوالا گھر کا واحد کفیل کرنٹ لگنے سے چل بسا    ہوٹل مالک سمیع اللہ کا ٹائیبل پنکھا بجلی سے شارٹ ہوگیا جسکو بنوانے  کے لیے الیکٹریشن کے پاس   لے گیا الیکٹریشن نے کہا کہ کچھ دیر میں بنا دونگا تھوڑا وقت لگے گا جس پر سمیع اللہ پٹھان نے کہا کہ وقت نہیں ہے جلدی ہے اور  شارٹ شدہ پنکھا۔ بنوائے بغیر ہوٹل پر لے آیا اور شارٹ شدہ پنکھا جسکا اسکو باخوبی علم تھا کہ یہ شارٹ شدہ ہے اپنے بہرا عبدالواب سے کہا کہ اسے چلاو شارٹ شدہ پنکھا جیسے ہی عبدالواہاب نے چلایا شارٹ شدہ پنکھا سے کرنٹ لگنے سے عبدالواب مزاری موقع پر جاں بحق ہوگیا جس پر اہل علاقہ نے واقعہ پر شدید مذمت کی عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب ہوٹل مالک سمیع اللہ پٹھان کو علم تھا کہ پنکھا شارٹ ہے تو اسنے ہوٹل کے  بہرا کو چلانے کو کیوں کہا اور جب الیکٹریشن نے بنا دینے کو کہا تو اسنے جلد بازی کیوں کی اور شارٹ شدہ پنکھا بغیر بنوئے  ہوٹل پر کیوں لے آیا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان عبدالواب کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہمار نوجوان عبدالواب ہوٹل مالک سمیع اللہ پٹھان کی غفلت سے جاں بحق ہوا ہے  آئی جی پنجاب آرپی او پنجاب ڈی پی او راجن پور ایس ڈی پی او روجھان  ایس ایچ او تھانہ روجھان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر ہوٹل مالک سمیع اللہ پٹھان کے خلاف کاروائی کریں   نواحی علاقہ 18نائن آر میں نوجوان کی تہرتی ہوئی لاش کی اطلاع ریسیکیو1122کو ملی ریسکیوٹیم نے بروقت کاروائی کرتے نامعلوم شخص کی لاش نکال کر پولیس تھانہ کچا کھوہ کے حوالے کردی تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔فیصل ٹان گلی نمبر 2 کا رہائشی عاشق والد سراج دین کسوال کے قریب ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو1122 لاش کو ورثا کے حوالے کردیا، زرائع کے مطابق مرنے والا کا زہنی توازن درست نہیں تھا تیز رفتار کا ر نے سڑک کراس کر تے ہو ئے بزرگ محنت کش کو ٹکر مار دی،شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122چوک اعظم ٹی ایچ کیو ہسپتال لیکر جارہی تھی کہ مضروب نے راستے میں ہی دم توڑ دیا،کار ڈرائیور گاڑی موقع سے بھگا لے گیا،پٹرولنگ پو لیس نے تھا نہ سرور شہید سرکل کوٹ ادو  اور PHPخان پور بگا شیر کو کار کے بارے میں مطلع کر کے ناکہ بندی کراد ی،تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز نواحی اڈا ریاض آباد پر چک نمبر 533ٹی ڈی اے کا رہائشی عبدالغفور پٹھان سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کار نمبری 723نے ٹکر ماردی اور کار ڈرائیور گاڑی موقع سے بھگا لے گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پو لیس ریاض آباد نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی بزرگ عبدالغفور کو فرسٹ ایڈ کے بعد ریسکیو 1122کی ایمبولینس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم ریفر کر دیا،شدید زخمی بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،متوفی کے گھر اطلاع پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔خودکشی کے مختلف واقعات میں 16سالہ لڑکی سمیت دوافراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے بستی خیر پور کی رہائشی آمنہ نے گھریلوں ناچاقی پر زندگی خاتمہ کرنے کے لئے واش روم صفائی کرنے والا کیمیکل پی لیاجسے پینے کے بعد آمنہ بی بی کی حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے ریسکیو1122کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے بستی شاہ والہ موضع بہادر پور کا رہائشی 28سالہ اللہ دتہ نے گھریلوں لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں چھت کے گارڈر سے رسی باندھ کرگلے میں پھندالگاکر خودکشی کی کوشش کرلی موقع پر موجود اہلخانہ و ہمسائیوں نے ناکام بنادی جس سیریس ھالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور علاج معالجہ کے لئے داخل کروایاگیا،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔  ٹریفک کا پہلا حادثہ صادق آباد کی رہائشی 25 سالہ حمیدہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہو گیا اور وہ سر کے بل سڑک پر جا گری اور شدید زخمی ہو گئی دوسرا حادثہ راجن پور کے رہائشی 35 سالہ عبدالروف کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا حادثہ شیخ واہن کے رہائشی 45 سالہ اسلم کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہرہ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔
حادثات