سیکرٹری تعلیم ان ایکشن، متعدد افسروں  کا تبادلہ، فوری چارج سنبھالنے کا حکم

سیکرٹری تعلیم ان ایکشن، متعدد افسروں  کا تبادلہ، فوری چارج سنبھالنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری تعلیم پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرمتعدد تعلیمی افسران کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونے والے افسران کو فوری طور پر اپنی جائے تعناتی پر حاضر ہونے کا حکم دیدیا  فاضل پور سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کے سی ای او ایجوکیشن (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
بشیر احمد کو تبدیل کرکے ہائر سیکنڈیری سکول گجر خان کا پرنسپل لگا دیا ہے جبکہ پرنسپل محمد اعظم خان تبدیل کرکے سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی لگا دیا  جو آج اپنے عہدے کا چارج سمبھالیں گے۔ اسی طرح تعنیاتی کے منتظر محمد اظہر خان کو سی ای او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیا ہے۔اسی طرح گریڈ انیس کے سید راشد لطیف ہائر سیکنڈیری سکول ساہیوال کو پرنسپل۔محمد اشرف ملک کو پرنسپل ہائی سکول نیو کلورہ شالیمار ٹاون لاہور۔ میاں شفقت حبیب کو پرنسپل ہائی سکول کینٹ لاہور۔محمد افتخار احمد کو پرنسپل تحصیل جڑاول فیصل اباد۔محمد افتاب احمد مہار کو پرنسپل تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ۔ سید امیر علی پرنسپل پائرسیکنڈیری سکول دھرام پور لاہور۔ رانا محمد شبیر خا ن سنیئر ہیڈماسٹر بورے والا وہاڑی۔ نسیم رضوان سنیئر ہیڈماسٹروہاڑی۔ امان اللہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول قل رحیم ضلع خوشاب۔ طارق محمود بھٹی سنیئر ہیڈماسٹر کامراں کلاں ضلع اٹک تعنیات کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ پنجاب متحدہ محازاساتذہ کے مرکزی صدر حافظ محی الدین۔ پنجاب سٹاف ایسویسی ایشن کے صوبائی صدر نے وزیراعلی پنجاب۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب ودیگر صوبائی افسران سے ملاقات میں گریڈ انیس او ر بیس افسران کی تقرری کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر وزیراعلی پنجاب نے احکامات جاری کیے۔ 
تبادلہ