پی ایچ اے، آؤٹ ڈور پبلسٹی کا ٹھیکہ چارکروڑ80لاکھ میں نیلام

پی ایچ اے، آؤٹ ڈور پبلسٹی کا ٹھیکہ چارکروڑ80لاکھ میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   ملتان (سپیشل رپورٹر)جون کے مہنے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے ساڑھے 4کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کے باعث (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
آؤ ٹ ڈور پبلسٹی ٹھیکداروں کی دلچسپی،پی ایچ اے آؤٹ ڈور پبلسٹی کا ٹھیکہ 14کروڑ 80لاکھ میں نیلام کردیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائز منٹ فیس کا ٹھیکہ 14 کروڑ اسی لاکھ میں کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ گزشتہ تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ٹھیکہ نہیں ہو رہا تھا۔ جس سے ادارے کو کافی مسائل کا سامنا رہا۔ ٹھیکے ہونے سے تمام قیاس آرائیاں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں۔ ٹھیکے سے ادارے کو استحکام حا صل ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے اور پی ایچ اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔ سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ ٹھیکہ کی نیلامی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ادارے کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ شہر کو سر سبزوشاداب بنانے میں مدد ملے گی۔ شہریوں کے لیئے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جون کے مہنے میں پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ نے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ریکوری حافظ اسامہ کی سرابراہی میں ساڑھے 4کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جس کے باعث ٹھیکداروں کی دلچسپی بڑھی اور ٹھیکہ ریکارڈ نرخوں پر نیلام ہوا۔انھوں نے کہا کہ کرونا کے مسائل کے باوجود ریکوری بہتر رہی۔ریکوری میں مشکلات پیش آئیں لیکن ہمت اور محنت سے ریکوری اہداف کے حصو ل کے لیئے کوشاں رہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے تمام سٹاف کو کامیاب اور شفاف نیلامی پر مبارکباد پیش کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مستقبل میں ادارے کی تعمیر وترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔نیلامی ادارے کے لیئے سنگ میل کی سی حیثت رکھتی ہے۔ ضابطہ خان اینڈ کمپنی نے کامیاب ٹھیکہ حاصل کیا۔
نیلام