ٹرمپ کا فیس بک اور ٹوئٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا فیس بک اور ٹوئٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے خلاف عدالت جائیں گے۔اس کے علاوہ ٹرمپ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کریں گے۔خیال رہے کہ اشتعال انگیز بیانات دینے پرفیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاوَنٹس بند کر دیئے تھے۔ 
 ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -