پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیئے

  پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان نے عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیئے ہیں پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے 5 سال، 10 سال اور 30 سال کے لیے عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیئے ہیں۔ پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے پانچ سال کے لیے 5 اعشاریہ 8 فیصد پر 30کروڑ ڈالر،  دس سال کی مدت کے لیے 7 اعشاریہ 12 فیصد پر40 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے، جب کہ 30 سال کی مدت کے لیے 8 اعشاریہ 4 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔
 بانڈز جاری

مزید :

صفحہ اول -