کھٹارہ بسیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں، انتظامیہ نے چپ سادھ لی 

  کھٹارہ بسیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں، انتظامیہ نے چپ سادھ لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(انور کھرل) صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پرخراب حالت،ٹوٹ بھوٹ کا شکار بسیں شہریوں کی جان کے لئے خطرہ بن گئیں۔جبکہ لاہورریلوے اسٹیشن تا کاہنہ،رائے ونڈ،قصور،مریدکے، جڑانوالہ سمیت دیگر مختلف روٹس پر چلنے والی بسیں خستہ ہالی کا شکار ہیں جس کے باعث حادثات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں خراب،ٹوٹ پھوٹ کا شکاربسیں شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے لگیں۔اس حوالے سے معلوم ہو ہے کہ ایل ٹی سی کے پاس جو بسیں موجود ہیں وہ اس وقت شہر میں رواں دواں نظر آتی ہیں جن کی حالت زار غیر یقینی اور غیر مستحکم ہے۔ پرائیوٹ بسوں کے مالکان اور ایل ٹی سی عملہ اس بات کی طرف توجہ دینے کی بجائے ان بسو ں کو کھلے عام شہریوں کے لئے سفر کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے شہر کی سڑکوں پر رواں دواں رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان بسوں کی دیکھ بھال کے لئے بھی کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا۔ کئی کئی سال بسوں، ویگنوں کی مرمت تک نہیں کروائی جاتی۔اس حوالے سے ایل ٹی سی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ بسوں کی مینیننس کا کام بروقت کیا جاتا ہے۔خراب اورخستہ حال بسوں کو روٹس پر چلانے کی اجازت نہیں ہے اگر کوئی ڈرائیور ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی میں لائی جا رہی ہے۔
کھٹارہ بسیں 

مزید :

صفحہ اول -