شہباز شریف،مریم نواز آج مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے 

    شہباز شریف،مریم نواز آج مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  آزاکشمیر میں پارٹی جلسوں اور انتخابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف(آج)مظفرآباد میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے  اور سہ پہر 4بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،کوہالہ، شاہدرہ، چھترگلاس سمیت مظفرآباد تک مختلف مقامات پر پارٹی قیادت کازبردست  استقبال کیاجائے گا۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزادکشمیر میں پارٹی جلسوں اور انتخابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا اور کہا کہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف(آج)جمعرات کو مظفرآباد پہنچیں گے  اور  آزادجموں وکشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،شہبازشریف اور مریم نوازشریف مظفرآباد میں  سہہ پہر 4 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی دورہ آزادجموں وکشمیر میں پارٹی قیادت کے ہمراہ ہوں گے،کوہالہ، شاہدرہ، چھترگلاس سمیت مظفرآباد تک مختلف مقامات پر پارٹی قیادت کا استقبالیہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ 9 جولائی کوپارٹی قیادت نیلم روانہ ہوگی، پٹہکہ اور جورا میں جلسہ عام سے خطاب ہوگا،10جولائی کو شاہدرہ، 11جولائی کو ہٹیاں بالا، 12جولائی کو لیپہ میں جلسہ عام ہوں گے، 13جولائی کو کوٹلی، 14جولائی کو ہجیرہ، 15جولائی کو بلوچ اور پلندری میں جلسے ہوں گے، 16جولائی کو بھمبر، کھڑی شریف اور میر پور جبکہ 17جولائی کو اسلام گڑھ اور ڈڈیال میں جلسے ہوں گے  جبکہ 18جولائی کو باغ اور19جولائی کوفارورڈ کہوٹہ اور عباس پور میں جلسے ہوں گے۔
 شہبازشریف 

مزید :

صفحہ اول -