مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے مزید 2نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے مزید 2نوجوانوں کو شہید کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کے روز ضلع کپواڑہ میں دو نوجوان شہید کردیئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو  ہندواڑہ میں کرال گنڈ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے دو نوجوانوں میں سے ایک حزب المجاہدین کے ایک اعلیٰ کمانڈر معراج الدین المعروف عبید ہیں۔ مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -