امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور  سید ظہورآغا گورنر بلوچستان مقرر  

امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور  سید ظہورآغا گورنر بلوچستان مقرر  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سید ظہورآغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔ بدھ کی شب ترجمان صدر مملکت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ صدر مملکت نے سیدظہوراحمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔نئے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے دیرینہ رفیق ہیں جو پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں سید ظہورآغا پیشے کے لحاظ سے کاروباری شخصیت ہیں۔
سید ظہورآغا

مزید :

صفحہ اول -