گورنر شاہ فرمان سے بیلا روس  کے سفیر آندرے کی ملاقات

گورنر شاہ فرمان سے بیلا روس  کے سفیر آندرے کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات بیلاروس کے سفیر آندرے میٹلیستا نے بدھ کے روز گورنرہاؤس نتھیا گلی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں معاشی ترقی کیلئے اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ بیلا روس کے سفیر نے کہا کہ بیلا روس پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی و اقتصادی اور عالمی و علاقائی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتاہے۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان نے بیلاروس کے سفیر کو صوبے میں معیاری زیتون، بیری شہد، زعفران اور قیمتی پتھروں کی انتہائی استعداد سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مذکورہ شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔#