پشاور یونیورسٹی اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل 

پشاور یونیورسٹی اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے اساتذہ کے ورک لوڈ پالیسی کا مسلہ حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لیکچرر،اسٹنٹ پروفیسر، ایسو  سی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر پر مشتمل ہوگی جو  ور ک لوڈپالیسی تشکیل دینگے اور اپنی سفارشات سنڈیکٰٹ  اور اکیڈیمک کونسل میں پیش کرینگے۔اس  بات کا فیصلہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے پشاور یونیورسٹی کے احتجاجی اساتذہ پیوٹا کے ایگز یکیٹیو کے وفد سے ملاقات میں کیا  اس موقع پراساتذہ کی وفد نے صدر ڈاکٹرفضل ناصر کی قیادت میں وائس چانسلر سے ملاقات کی اس موقع پر اساتذہ نے وائس چانسلر کو اپنے تحفظات سے آ گاہ کیا  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے  اور  اس حوالے سے جو افواہیں گردش کر رہی ہے اسمیں کوئی صداقت نہیں ہے  وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ پشاور میں سکالر شپس بھی بڑھائے جائنگے وائس چانسلر نے  اساتذہ کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ ہڑتال سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے  ہر مسلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو جاتا ہے،سنڈیکیٹ میں جو فیصلے ہوئے ہیں۔  ان پر اگر کسی ممبر کو  تحفظات ہے تو وہ  اسکے تحفظات کو متعلقہ باڈیز میں پیش کیے جائنگے وائس چانسلر نے واضح کیا کہ نئے داخلے بر قت کیے جائنگے اور طلبہ کی جو بھی ضروریات  ہے وہ یونیورسٹی  فراہم کریگی۔