اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی بنوں آمد

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی بنوں آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوکڑی ضابطہ خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پچھلے مہینے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سپریم کورٹ کے وکیل بشیر الرحمن ایڈوکیٹ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان،مقتول کے والد،مقتول کے بھائیوں مشال خان اور سلیم کامریڈ سے تعزیت کی بعد ازاں وہ اسمعیل خانی گئے جہاں انہوں نے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار مدثر خان کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہیدکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ شہید کو کبھی موت نہیں آتی وہ زندہ ہوتے ہیں قرآن پاک میں بھی شہید کا درجہ بلند بیان کیا گیا ہے اور ہم سب کی خواہش ہے کہ ہمیں بھی شہادت کو موت نصیب ہو انہوں نے کہا کہ امن کیلئے اے این پی کے کارکنوں اور مشران نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی امن کیلئے ہم قربانیاں دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پختون قوم قربانیوں کی عادی ہوچکی ہے لیکن پرائے جنگ میں پختونوں کو کافی عرصہ سے جنگ کا ایندھن بنایا گیا اور اس جنگ سے نکلنے کیلئے تمام پختونوں کو متحد ہونا پڑیگا۔