بنوں، ٹاسک فورسز کی کاروائی، نادہندہ گان سے 2.14 ملین روپے کی ریکوری 

  بنوں، ٹاسک فورسز کی کاروائی، نادہندہ گان سے 2.14 ملین روپے کی ریکوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز  رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف سٹی ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 1.75 ملین روپے کی ریکوری کی24کنڈے ہٹائے گئے،بنوں 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے  0.15 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر3 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے،کاروائی کے دوران 12 کنڈے ہٹائے گئے،کرک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 1.77 ملین روپے کی ریکوری کی،31 کنڈے ہٹائے گئے،ٹانک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 1.10 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 61 کنڈے ہٹائے گئے،لکی ڈویژن کی ٹیموں نے 0.89 ملین روپے کی ریکوری کی جبکہ کاروائی کے دوران21 کنڈے ہٹائے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،  اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی،