اکوڑہ خٹک، ریٹائرڈ واپڈہ لائن مین کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

   اکوڑہ خٹک، ریٹائرڈ واپڈہ لائن مین کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان) اکوڑہ خٹک میں ریٹائرڈ واپڈہ لائن مین کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج واپڈہ سے ریٹائرڈ لائن مینوں نے علاقے کا ٹرانسفرمر خراب ہونے کے بعد دوسرے ٹرانسفرمر سے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی طور پر بجلی کے پول سے سپلائی بحال کرنے پر علاقے کے عوام کا شدید احتجاج ریٹائرڈ واپڈہ مینوں کے باعث علاقے کے متعدہ ٹرانسفرمر اور لوڈ ہونے کے باعث جل گئے۔اے سی خیبر سرکل سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک محلہ ایوب آبا د میں ٹرانسفرمر خراب ہوگیا جس کے بعد واپڈہ سے ریٹائرڈ لائن مین نے فی گھر 1000 روپے لیکر درجنوں گھروں کے بجلی کے کنکشن محلہ طارق آباد کے ٹرانسفرمر سے بحال کر دے جس کے باعث طارق آباد کا ٹرانسفرمر اور لوڈ ہونے کے باعث بار بار لینک گرانے لگا۔اہل علاقہ نے ایس ڈی او واپڈہ اکوڑہ خٹک سے رابطہ کیا تو انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ لائن مین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائیں جس پر اہل علاقہ نے تھانہ اکوڑہ خٹک کے ایس ایچ او کو تحریری طور پر درخواست دے دی۔محلہ طارق آباد کے اہلین نے اے سی واپڈہ خیبر سرکل سے واپڈہ سے ریٹائرڈ لائن مین کا پول پر چڑھ کر غیر قانونی طور پر بجلی بحال کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔