ملاکنڈ یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے مابین معاہدہ

ملاکنڈ یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے مابین معاہدہ، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان اور پاکستان بیت المال کے ایم ڈی ملک ظہیر عباس کھوکھرنے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے، معاہدے کی رو سے پاکستان بیت المال ملاکنڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ناداراورباصلاحیت ٖغریب طلبہ کو مالی مدد فراہم کرے گا، معاہدے کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال بچوں، خواتین، تھیلیسیمیا،ورلڈ بلڈ ڈونرز،اقتصادی ترقی اور سماجی بہبود کے عالمی دن سمیت دیگر موضوعات پر مشتمل بین الاقوامی ایام باہمی اشتراک کے تحت منائیں گے، ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر ظفر خان صفدر، اوریک ٹیم کے اورنگزیب اور مقصود مظہر، شعبہ ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر اقبال، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر فضل اکبر، شعبہ فارمیسی کے ڈاکٹر عالمزیب اور جنیل انور عباسی سمیت دیگر فیکلٹی ممبرز نے تقریب میں شرکت کی۔