الائیڈ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

الائیڈ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا ایسوسی ایشن آف الائیڈ ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق کیلئے نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت   صدر انعام پشاور ڈویژن اور مظہر خان سمیت مختلف  کالجز کے طلباء نے کی  طلباء نے ہاتھوں میں پلے کاردز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو جاب ز دی جائے اور انکے سروس سٹرکچر کا مسلہ حل کیا جائے جبکہ پنجاب کی طرز کی سروس رولز میں ترامیم کر کے الائیڈ ہیلتھ ٹکنالوجسٹ کا انکا مقام دیا جائے اور ہیلتھ کیئر کمیشن الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو نجی پریکٹس کی اجازت دے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔