لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیا ب کاروائی کے دوران سرکاری ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، برآمد کردہ ادویات شہر سے باہر نامعلوم مقام سمگل کی جا رہی تھیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تھام ادویات پر (برائے فروخت نہیں) مہر ثبت شدہ ہیں، پولیس نے ادویات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے کرگرفتار دو  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جس پر دیگر افراد کوبھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پھندو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت سرکاری ادویات شہر سے براستہ رنگ روڈ سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو انعام خان نے رنگ روڈ جمیل چوک ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک سوزوکی کیری وین کو روک کر تلاشی لینے پر سرکاری ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کرتے ہوئے ملزم عامر خان ولد ذاکر حسین اورخالدولدنوررحمان سکنہ تختہ باد کو گرفتار کر لیا،تمام ادویات سرکاری ہیں جن پر (not for sale)   درج ہے، پولیس نے تمام ادویات اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جس پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے