ممتاز سماجی شخصیت قذافی خان نے ٹانک اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا

ممتاز سماجی شخصیت قذافی خان نے ٹانک اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ممتاز سماجی شخصیت قذافی خان نے ٹانک اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا، اتحاد کے ساتھیوں نے ذاتی فوائد حاصل کرکے ٹانک کے عوام کا گلہ گھونٹ دیا ہے۔ قذافی تفصیلات کے مطابق ٹانک کے ممتاز سماجی شخصیت حاجی قذافی ماسید نے ٹانک کے مسلے مسائل کیلئے بنائی گئی (ٹانک اتحاد) سے علیحدگی کا اعلان کردیا، انھوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کروڑ ٹی ایم اے فنڈ میں ہمارے کچھ ساتھیوں نے سکیمیں لے کر ٹانک کی تباہی کا حصہ بنے جوکہ اب ہمارے لئے شرمندگی کا سبب بن چکا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کرپشن یا پانی اور بجلی کے مسلوں پر ایک احتجاج کا کال بھی نہیں دے سکے، جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیچھلے دو مہینوں سے ٹانک سٹی کا پانی نہیں ہے اس سلسلے میں اتحاد کے عہدیداروں سے ایکشن لینے کی درخواست کی لیکن اتحاد کی ساتھیوں نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے قذافی ماسید کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحاد نے ٹانک اتحاد ٹانک کے مسلے مسائل کی حل کیلئے ضلعی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے بنایا تھا نہ کہ سکیموں یا ذاتی مفادات حاصل کرنیکیلئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کے عوام کا اعتماد اتحاد سے تقریبا ختم ہو چکا ہے اور روزانہ اتحاد کے خلاف سوشل میڈیا پر لوگ ان سیاہ کاریوں پر انگلیاں آٹھا رہے ہیں انھوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نہ میں پہلے بیکا ہوں اور نہ جھکا ہوں اور نہ ہی اب بیکا ہوں اور ٹانک عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اگر کچھ نہ کر سکو تو مجبورا خاموش رہوں گا لیکن ٹانک کی سودیبای کا حصہ نہیں بنو گا