ہاتھیان بازار میں دن دھاڑے زرگر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ہاتھیان بازار میں دن دھاڑے زرگر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)لوندخوڑ پولیس کی کامیاب کاروائی ایک ماہ قبل ہاتھیان بازار میں دن دھاڑے زرگر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ملزم شاہ حسین ولد محمد رسول سکنہ بھٹی کورونہ نے زبانی تکرار پر جیولرعا لمگیر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا جس کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سخت نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او ولایت شاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید خطوط پر تفتیش شروع کی اور ملزم تک رسائی حاصل کرکے گذشتہ روز ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ اور تفتیشی آفیسر سبز علی خان نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد لاہور اور بعد میں کوئٹہ چلایا گیا اور وہاں سے پھر لاہور پھر راولپنڈی اور بعد میں مانسہرہ چلا گیا اور پھر وہاں سے گلگت کے لئے روانہ ہوگیا کہ اس دوران ہمیں اطلاع مل گئی اور چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری ہمارے لئے ایک چیلنج تھا  جس کے لئے ہم نے دن رات محنت کیاور کامیاب ہوگئے انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور امن کا قیام نصب العین ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں لیکن اس کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے اگر عوام نے تعاون کیا تو بہت جلد علاقے کو جرائم سے پاک کر دیں گے