خیبر پختونخوا میں 5لاکھ 29ہزار شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیش مکمل 

خیبر پختونخوا میں 5لاکھ 29ہزار شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیش مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔ گزشتہ 2 روز کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 59 ہزار شہریوں نے ویکسین لگوائی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ ویکسین کی ایک ڈوز لینے والوں کی تعداد 21 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔ صوبے میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزار 330 شہریوں کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ اس ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 756 ہے۔ اسی طرح سائنو ویک کی پہلی خوراک 12 لاکھ 86 ہزار 129 شہریوں نے لی ہے جبکہ اس ویکسین کی دوسری خوراک لینے والوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 867 ہے۔ اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک 1 لاکھ 49 ہزار 234 شہریوں کو دی جا چکی ہے جبکہ اس کی دوسری خوراک تاحال صرف 511 شہریوں نے لی ہے۔ ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو اور پاک ویک ویکسین لینے والے شہریوں کی تعداد بالترتیب 1 لاکھ 37 ہزار 431 اور 20 ہزار 875 ہے۔ امریکی ساختہ فائزر اور موڈرنا ویکسین اب تک بالترتیب 2241 اور 24 ہزار 240 شہریوں کو لگائی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 25 لاکھ 12 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔ سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین کی دوسری ڈوز اب 6 ہفتوں یعنی 42 دن بعد لگائی جا رہی ہے۔