باجوڑ میں لغڑئی کے رہائشیوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

باجوڑ میں لغڑئی کے رہائشیوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  باجوڑ میں لغڑئی کے رہائشیوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ۔ ڈی پی او آفس کے سامنے لغڑئی ملاکلے ماموند کے رہائشیوں نے پولیس کے جانب سے اراضی کیس میں طرفداری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے شہاب الدین، عمرسعید ماموند، عمران ماہر اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ ان کا زمین کا تنازعہ کئی عرصہ سے جاری ہے مگر پولیس نے دھاوا بول کر ہمارے مشران کو عدالتی کارروائی کے باوجود گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا ہے۔اور ان کے پورے گاؤں کو تنگ کیا جارہا ہے۔جوکہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار پولیس کے حکام کو مطلع کیا ہے۔مگر وہ ٹھس سے مس نہیں ہوتے۔انہوں نے سول کالونی کے اندر دفاتر کا راستہ ٹریفک اور آنے جانے کے لیے بند کردیا تھا۔