پی ٹی آئی یوتھ کا تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پراحتجاج ملتوی 

پی ٹی آئی یوتھ کا تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پراحتجاج ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 باڑہ (نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے کارکنان نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سلیم تیمور جھگڑا کیخلاف احتجاجی دھرنا تحفظات دور ہونے تک ملتوی کردیا۔پریس کانفرس سے پی۔ٹی۔ائی باڑہ تحصیل کے صدر خان عالم آفریدی نے کہا کہ ہم ہیلتھ سیکرٹری اور وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم۔ایس ڈوگرہ کو تبدیل کیا جائے کیونکہ موجودہ ایم۔ایس کی وجہ سے ہسپتال بحرانوں کا شکار ہے اور مریض دربدر ٹھوکر لے کر ذلیل ہو رہے ہیں۔پی۔ٹی۔ائی کے ورکر اشفاق آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔تحریک انصاف باڑہ تحصیل کے تمام کابینہ پورے تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرینگے اور بھاری مارجن سے مختلف عہدوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نظریے کیلئے ہم دن رات محنت کرکے علاقے میں بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کریں گے۔پریس کانفرس کے دیگر شرکا میں سلمان افریدی،تاج نبی،عابد افریدی اور سیلاب خان افریدی سمیت پی۔ٹی۔ائی کی بڑی تعداد میں کارکنانوں نے شرکت کی۔