پشاور، خلیل ایس ایف اسلامیہ کالج پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، خلیل ایس ایف اسلامیہ کالج پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلامیہ کالج پشاور کے طلباء نے فزیکل ایگزیم کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حوالے سے یونیورسٹی کے باہر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی  اور سڑک کو بند کر کے نعرہ بازی کی جس پر پولیس کی جانب سے طلباء پر  لاٹھی چارج  کیا گیا جس سے متعدد طلباء زخمی اور کئی طلباء کو گرفتارکیا جبکہ زخمی طلباء کو  ہسپتال پہنچایا گیا لاٹھی چارج کے بعد احتجاجی طلباء نے  کالج کے اندر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا جبکہ انتظامیہ کیساتھ  معاملات کے سلسلے میں ملاقات کی طلباء مطالبہ کر رہے ہے کہ امتحان ان لائن لیا جائے،کورونا سے متاثرہ طلباء کی ہاسٹل فیس معاف کی جائے،سمیسٹر فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے،ناجائز جرمانے ختم کیے جائے،فیس کا قسطوں پر کیا جائے،ہاسٹل کے طلباء پر بے جاں پابندیاں ختم کی جائے اور اسلامیہ کالج کے رجسٹرار اور خزانچی کو فوری ہٹایا جائے اور اہل افسران کو ان عہدوں پر تعینات کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج پر طلباء میں شدید مایوسی پائی جانے لگی طلباء نے کہا کہ ہم پر امن تھے اور پولیس نے نہتے طلباء پر  تشدد کیا جسکی شدید مذمت کرتے ہے۔